اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کراچی کے آ ئندہ برس افتتاح کااعلان کردیا۔ ٹویٹر پر انہوں نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کراچی کے جاری کام کی تصاویرشیئر کرتے ہوئے لکھاکہ تمام تر چیلنجز کے باوجود تعمیراتی کام شیڈیول کے مطابق جاری ہے۔ آئندہ برس کے اواخر میں اسے کھولیں گے، انشاءاللہ۔ کراچی کا یہ ہسپتال تمام ہسپتالوں میں سب سے بڑا اور جدید ترین مشینری سے لیس ہوگا۔
شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کراچی: تمام تر چیلنجز کے باوجود تعمیراتی کام شیڈیول کے مطابق جاری ہے۔ آئندہ برس کے اواخر میں اسے کھولیں گے، انشاءاللہ۔ کراچی کا یہ ہسپتال تمام ہسپتالوں میں سب سے بڑا اور جدید ترین مشینری سے لیس ہوگا۔ pic.twitter.com/iM3Y7LQz9Z
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 1, 2022









