بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاکٹر محمد نفیس زکریا نے کامسٹس سیکرٹریٹ کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے تعینات کئے جانے والے ڈاکٹر محمد نفیس زکریا نے منگل کوایشیاء میں پائیدارترقی کے حوالے سے کمیشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کامسٹس) کے سیکرٹریٹ کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔یہ سیکرٹریٹ مستقل طور پر اسلام آباد میں قائم ہے ، کامسٹس 27ترقی پذیر ملکوں کی بین الحکومتی تنظیم کے طور پر سماجی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے پائیدار پیشرفت کے حصول کی ذمہ داری نبھا رہی ہے ۔ نفیس زکریا ایک تجربہ کار سول سرونٹ ہیں جنہوں نے 1988میں وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی ، وہ برطانیہ اور ملائشیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رہے ، متحدہ عرب امارات ،انڈونیشیا، تھائی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا میں وزارت خارجہ کے مشنوں کے مختلف عہدوں پر فائز رہے ۔ انہوں نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل خارجہ سیکرٹری/ترجمان کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں ۔ حال ہی میں وہ اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوئے تھے ۔