لاہور(نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں پارٹی قیادت کی جانب سےپنجاب حکومت کی حفاظتی و سیکیورٹی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ اداروں نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے جس سے وزیر اعلی پرویز الہٰی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ صوبائی کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی طرف سے لانگ میں تقریر کے دوران واضح سیکیورٹی ہدایات کے باوجود بلٹ پروف روسٹرم استعمال نہ کرنے ، بلٹ پروف گاڑی اور کنٹینر میں سفر نہ کرنے پر سیکیورٹی اداروں کے افسران نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے پنجاب حکومت سے کہا تھا کہ لانگ مارچ اور خصوصی طور پر ان کی تقاریر کے موقع پرمیڈیا کو ڈرون کیمروں کے ذریعے کوریج کی اجازت دی جائے۔









