گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی نظر میں چوری اورکرپشن میں کیا فرق ہے انہوں نے خود اس کی وضاحت کردی ہے۔عمران خان نے کہا کہ آپ کو بتاتا ہوں چوری اور کرپشن میں کیا فرق ہوتا ہے، جو گھڑی اور فون چوری کرے اور ڈاکہ مارے وہ چور ہوتا ہے، ملک کا پیسہ چوری کرنا کرپشن ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کا پیسہ چوری کرنے سے ملک تباہ اور غربت آتی ہے، بڑے بڑے کرپٹ ملک کاپیسہ چوری کر کے باہر لے جائیں اور انہیں این آر او مل جائے، چھوٹے چھوٹے چوروں کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔
عمران خان نے چوری اور کرپشن میں فرق بتادیا








