بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری

اسلام  آباد: اسلام  آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ دینے پر پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی رہنما علی نوازاعوان کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کے لیے اجازت دلوانے کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالت  نے اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ ملنے پر انتظامیہ کو  نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے انتظامیہ کے مجاز افسر کو کل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔