بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ پولیس اسلام آباد میں،پچھلے دو دنوں میں کراچی کے اندر وارداتوں میں تاریخی کمی آئی ہے، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کےآزادی لانگ مارچ کو روکنے کے لئے سندھ پولیس کو اسلام آباد میں طلب کرنے پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ سندھ پولیس کو اسلام آباد میں بلانے کے بعد پچھلے دو دنوں میں کراچی کے اندر وارداتوں میں تاریخی کمی آئی ہے۔
دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ لانگ مارچ روکنے کے لیے سندھ پولیس کے اہلکار اسلام آباد میں دربدر ہورہے ہیں، میرے خیال سے انکو بھی اپنا ایک احتجاج کرلینا چاہیے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سندھ سے پولیس کے مزید ایک ہزار اہلکاروں کی نفری کو لگادیا گیا ہے۔