کراچی میں بلدیاتی انتخاب ہونگے یا نہیں اسکا فیصلہ الیکشن کمیشن آج کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی کے بلدیاتی انتخاب کے معاملے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوگا جس میں سندھ حکومت حکام اور وزارت داخلہ حکام بھی شریک ہونگے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ حکومت کے نمائندے بریفنگ دینگے۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ حکومت کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کراچی میں 3 مرتبہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرچکا ہے۔









