بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 10 نومبرکو بھرپور حکمت عملی کےساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچےگا۔راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا۔

حکومتی معاشی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نہ گندم،نہ گیس،نہ ایل پی جی ہے، 30 فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے۔ڈیفالٹ زدہ حکومت کاگند اُٹھانا آسان کام نہیں۔اگر فیصلہ لوگوں نے اپنے ہاتھ میں لے لیا تو فیصلہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

شیخ رشید کا کہا تھا کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے۔اپنے لیےریلیف چاہتا ہے اورہمارے لیےتکلیف چاہتا ہے۔رانا ثنااللہ ذہنی مریض اوراجرتی قاتل ہے، جو اداروں کو بے وقار کرنےکی ناکام ناپاک کوشش کرےگا اور رسوا ہوکرگھر جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ سیاست نہیں، اب ریاست ہے۔نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہوگا۔