بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلا آباد: آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان کی تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سابق آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے سید فہد افتخار شاہ  اور ملک علی عمران عدالت میں پیش ہوئے ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار گریڈ 21 کا واحد آفیسر اور آئی جی جیل رینک کا آفیسر ہے اور پہلے بھی آئی جی جیل خانہ جات تعینات رہ چکا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات کا عہدہ گریڈ اکیس کا ہے، گڑیڈ 21  کے عہدے پر گریڈ 20 کے آفیسر ملک مبشر احمد خقن کو تعینات کیا گیا، سینئر آفیسرز کو نظر انداز کر کے گریڈ 20 کے افسر کو گریڈ 21 کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئی جی جیل خانہ جات کی تعیناتی کے لئے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو عرضداشت بھیجی، چیف سیکرٹری نے عرضداشت کے فیصلے سے قبل ہی گریڈ 20 کے آفیسر کو آئی جی جیل تعینات کردیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گریڈ 20 کے آفیسر ملک مبشر احمد خان کو گڑیڈ 21  کے عہدے پر آئی جی تعینات کیا گیا اور جونیئر افسر کی سنئیر عہدے پر تعیناتی جیل سروس رولز 2010 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملک مبشر احمد خان کی بطور آئی جی جیل خانہ جات  تعیناتی  کا اقدام کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو میاں فاروق نذیر کی زیرالتوا درخواست پر 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملک مبشر احمد خان آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات

چند روز قبل ملک مبشر احمد خاں ڈی آئی جی (ہیڈ کوارٹرز) جیل خانہ جات پنجاب کو میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے عہدے پر تعینات کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا تھا۔

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

خیال رہے کہ ملک مبشر احمد خان پہلی جماعت سے ایم اے تک میرٹ کی بنیاد پر سکالرشپ ہولڈر رہے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کا امتحان پاس کر کے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے سوشل ورک میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ملک مبشر احمد خان سال 2000 میں بطور سپرٹینڈنٹ جیل بھرتی ہو کر ڈسٹرکٹ جیل ملتان، ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد، سنٹرل جیل ساہیوال، سنٹرل جیل ملتان اور سنٹرل جیل لاہور تعینات رہ چکے ہیں۔