اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اعظم سواتی کی متنازعہ ٹوئٹس کیس میں ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق متنازعہ ٹوئٹس کیس اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے وفاقی حکومت نے عدالت میں درخواست دائر کردی، وفاق نے مدعی مقدمہ ایف آئی اے کی تکنیکی افسر کے ذریعے درخواست دائر کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سپیشل جج سینٹرل نے اختیارات سے تجاوز کرکے اعظم سواتی کو ضمانت دی ، درخواست میںاستدعا کی گئی ہے کہ سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیرقانونی قرار دے کر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے ،درخواست میں سینیٹراعظم سواتی کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔









