بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قوم کسی اورکواپنی تقدیر کافیصلہ نہیں کرنے دے گی ،اسد عمر

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاکہ امیدہے فیصلے جلد کیے جائیں گے ،کابینہ نے عوام کوکچلنےکے لیے 46کروڑ اضافی دئیے ،راناثناء اللہ عوام پرگولے برسانے کی تیاری کررہےہیں ،بدھ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کاکہناتھاکہ کیاامپورٹڈ حکومت عوام کے سیلاب کامقابلہ کرنےکے لیے تیارہے،اب بھی ہم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں ،سائفر کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنے،اگر دوہزار بندہ ہی نکلا ہواہے تو سندھ سے 6ہزار پولیس اہلکاروں ،جبکہ ہزاروں ایف سی کے اہلکاروں کوکیوں بلالیاگیاہے،11نومبرکوپورے پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے