وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے ! وزیراعظم تو اب شہباز شریف ہے آپ کی مرضی مر جائیں ،فارن فنڈد فتنے نے پہلے تسلیم کیا کہ آرمی چیف کو اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے تاحیات ایکسٹنشن کے لئے آفر کی ،فارن فنڈد فتنہ نے آج مان لیا کہ تکلیف صرف آرمی چیف لگانے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جوتے پالش کرنے والی پالش کی کالک تمہارے منہ پہ صاف نظر آ رہی ہے ،فارن فنڈد فتنے! اب تو شہباز شریف کی حکومت ہے، آپ روئیں پیٹیں یا چیخیں، یہی اب تو یہ ہی حقیقت ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف چور تھا تو عدالتوں میں ثبوت کیوں نہیں دئیے؟ اب دیر ہو گئی ،شہباز شریف چور تھا تو تین سال برطانیہ کی عدالت این سی اے میں ثبوت کیوں نہیں دئیے؟رانا ثناء اللہ قاتل تھا تو ہیروئن کیوں ڈال کر گرفتار کیا؟ کہاں گئی وڈیو؟ کہاں گئے ثبوت؟ اب دیر ہو گئی ،نواز شریف کو آپ کی حکومت نے باہر جانے کی اجازت دی ، نہ دیتے، اب دیر ہو گئی ،اگر احتساب کر رہے تھے تو پھر آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کیوں کی ؟،فارن فنڈد فتنہ حکومت میں نہیں تو مارشل لاء ؟ یہ ہے آپ کی فسطائی اور آمرانہ ذہنیت ،کرپشن کے مقدمات صحیح تھے تو طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں حبس بے جا میں کیوں رکھا؟ ۔مقدمات صحیح تھے تو آپ کے دور حکومت میں عدالتوں نے بری کیوں کیا ؟،فارن فنڈد فتنے! اب بہت دیر ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ خونی مارچ چلتا جا رہا ہے اور معصوم جانیں جاتی جا رہی ہیں،سارے چور تھے تو جیلوں میں ڈالنے اور الزام لگانے میں جتنا زور لگایا تھا اتنا ثبوت اکھٹے کرنے میں لگاتے؟،چور ڈاکو جھوٹے، نااہل نالائق فارن فنڈد تم خود ہو ، عوام کو سب پتہ ہے۔
خونی مارچ میں معصوم جانیں جاتی جا رہی ہیں،مریم اورنگزیب








