بیجنگ(ممتاز نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےوزیراعظم شہبازشریف کی زیر قیادت پاکستانی وفد کی چین کے صدر شی جن پنگ اوروزیراعظم لی کھی کھیانگ کے ساتھ ملاقاتوں کو تعمیر ی اورمفید قرار دےدیا۔ اپنے ٹویٹس میں وزیر خارجہ نے چینی قیادت کےساتھ ملاقاتوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ کےساتھ ملاقات بہت تعمیری رہی ،فریقین نے تعاون پر مبنی سدا بہار شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ فریقین نے دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا اور سی پیک کے تحت منصوبوں سمیت دیگر مخصوص منصوبوں میں مضبوط شراکت داری پر تعمیری بات چیت کی ۔ بلاول بھٹو نے بیجنگ میں سٹیٹ قونصلر وانگ ژی سے ملاقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ سدا بہار تعاون پر مطنی تذویراتی شراکت داری کو وسعت دینے پر بات چیت ہوئی ۔فریقین نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے معاملات پر مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
Delighted to sign a number of MoUs between 🇵🇰&🇨🇳 during our highly productive visit #PakPMInChina. These MoUs would provide framework to further enhance coop. between our two sides across various fields. pic.twitter.com/KpkoJQA8t8
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 2, 2022









