بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی اسمبلی میں آصف علی زرداری کے خلاف دائر نا اہلی کے سوال کا ریفرنس مسترد

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانے والا نااہلی کے سوال کا ریفرنس مسترد کردیا گیا ۔
آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس زلفی بخاری کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا گیا تھا۔ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو گزشتہ دنوں موصول ہوا۔ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے نا اہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
نا اہلی کے سوال کا ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجے جانے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے آئیں کے آرٹیکل 63 کی شق (2) کے تحت ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔