بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم شہباز شریف 6 نومبر کو مصرکے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف 6 نومبر کو مصرکے دورے پر روانہ ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو دورہ مصر کی دعوت مصری صدر عبدالفتح السیسی نے دی تھی جبکہ وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی مصر جائے گا۔
دورہ مصر میں شہباز شریف اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں پر کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ کانفرنس میں شرکت کے لئے وزیراعظم مصری شہر شرم الشیخ جائیں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں پر کانفرنس 6 نومبر سے 18 نومبر تک جاری رہے گی جبکہ کانفرنس میں 90 کے قریب سربراہان مملکت و دیگر وفود شرکت کر رہے ہیں۔