بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت نے سوشل میڈیا کوکنٹرول کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (ملک نجیب ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہےکہ سوشل میڈیا سے متعلق ایف آئی اے کے قانون میں تبدیلی پر صحافی برداری ودیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے اور اگر بل کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگے گی تو حکومت بل کو واپس لے گی
۔ بدھ کو اپنے ویڈیو بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جس کو کنٹرول کرنا چاہئیے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی نجی زندگی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اندیشہ ہے کہ آزادی اظہار رائے کو نقصان نہ پہنچے اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے میڈیا اور صحافتی تنظیمیں ہماری رہنمائی کریں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بل تو پارلیمنٹ میں آخر میں حکومت لارہی ہے سوشل میڈیا سے متعلق ایف آئی اے کو اختیارات منتقلی پر مباحثہ ہوگا عمران خان کواسلام آباد کے داخلے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اگر عمران خان ہائی کورٹ کو یقین کراتے ہیں تو آنے دیا جائے گا ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاست میں ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی جاتی ہے کوئی سیاستدان کبھی یہ نہیں کہتا کہ ہم مذاکرات نہیں کریں گے جب ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو عمران خان گالیاں دیتے ہیں ۔
اس سوال پر کیا مذاکرات کا کوئی ارادہ ہے ؟ وزیر داخلہ نے کہا کہ مذکرات سیاستدان سے ہوتے ہیں یہ تو سیاستدان ہے ہی نہیں عمران خان تو سیاسی دہشت گرد ہے ۔