بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگلے تین چار دن بہت اہم ہیں، عون عباس بپی

صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے تین چار دن بہت اہم ہیں۔
پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون عباس بپی نےکہا کہ ملتان سے قافلہ 11 نومبر کو اسلام آباد روانہ ہوگا جبکہ جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع سے قافلے 10 نومبر کو اپنے شہروں سے نکلنا شروع ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ورکرز کا جلد اسلام آباد نکلنے کے لئے بہت پریشر ہے جبکہ ہم نے عمران خان کی ہدایت کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے لئے بہت سارا سامان تیار کرلیا گیا ہے، خشک راشن ، سردی سے بچاو کے لئے رضائیاں اور کوئلے ساتھ لیکر جارہے ہیں جبکہ تمبو،قناتیں، کھانے پینے کا سامان بھی تیار ہے۔
عون عباس بپی نے کہا کہ اسلام آباد والوں کی طرف میزبانی کی دعوتیں آرہی ہیں جبکہ 850 گاڑیوں کے انتظامات، 50 ہزار سے زائد افراد کی تیاریاں مکمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پرامن ہیں، ایک غلیل بھی ساتھ لیکر نہیں جارہے، اگر گولی چلی تو وہ ان کی ہوگی اور سینہ ہمارا ہوگا۔
صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی نے مزید کہا کہ قوم عمران خان کیساتھ ہے، اگلے تین چار دن اہم ہیں۔