بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے شرح سود میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

کراچی :  امریکا میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے شرح سود میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، فیڈرل ریزرو نے ملکی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے جارحانہ مہم کا آغاز کر رکھا ہے کیونکہ مہنگائی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، امریکا میں لوگوں کے بجٹ متاثر ہورہے ہیں اور ووٹرز کی اولین ترجیحات میں معاشی مسائل ہیں۔ قرضہ لینے کی لاگت میں اضافہ کرنے اور اس کی طلب کو کم کرنے کیلئے مرکزی بینک رواں برس بینچ مارک ریٹ میں پانچ بار بڑھا چکا ہے، جس میں تین بار 75 بیسزپوائنٹس کا اضافہ شامل ہے۔ بدھ کو بھی ایک مرتبہ پھر 75؍ بیس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اونڈا کے سینیئر مارکیٹ کے تجزیہ کار کریگ ایرلام نے بتایا کہ اس یقین میں اضافہ ہورہا ہے کہ مرکزی بینک آنے والے اجلاسوں میں یہ اشارہ کرے گا کہ وہ چاہتا ہے کہ اس میں نرمی پیدا کی جائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرکزی بینک کے چیئرمین جیرومی پاؤل کے لیے چیلنج ہوگا کہ وہ مارکیٹس کو بتائیں کہ پالیسی سیٹنگ فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی (ایف او ایم سی) نے موجودہ پالیسی سے پیچھے ہٹنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔