بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، اسلام آباد انتظامیہ نے اضافی ریسکیو ٹیمیں مانگ لیں

اسلام آباد؛  پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث وفاقی دارالحکومت  کی انتظامیہ نے  سی ڈی اے کو خط لکھ دیا ہے، خط میں  انتظامیہ نے اضافی ریسکیو ٹیمیں مانگی  ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  اسلام آباد انتظامیہ نے سی ڈی اے کو خط  لکھا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث کسی بھی قسم کے ناشگفتہ حالات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیموں میں اضافہ کیا جائے اور ساتھ ہی سی ڈی اے کو 10 ایمبولینساور  5 فائر ٹرک بھی طلب کیے گئے  ہیں ۔