بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لڑکوں! بہترین کھیل پیش کرو، ٹیم کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں: آفریدی

اسلام آباد: سابق کپتان  شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں قومی کھلاڑیوں کو چیلنجنگ کھیل پیش کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ لڑکوں آج  اپنا بہترین کھیل پیش کرو، اپنے مداحوں  کیلئے چیلنجنگ  کھیل پیش کرو ، ہر کھلاڑی مضبوط گیم پیش کرتے ہوئے آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں جو  ہے وہ واضح ہے لیکن میری خواہش ہے کہ میں آج پاکستان کو جیتتا ہوا دیکھوں، انشااللہ باقی ٹورنامنٹ خود سنبھال لیں گے۔