سڈنی: پاکستان نے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا کو 33 رنز سے ہرادیا۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 186 کا ہدف دیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کو پہلے ہی اوور میں کوانٹن ڈی کوک کی وکٹ لے کر پہلی کامیابی دلائی۔
ریئلی روسو بھی شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے تو جنوبی افریقا کا اسکور 16 تھا۔
اس موقع پر کپتان ٹیمبا باووما اور ایڈن مارکرم نے مزاحمت کی۔ دونوں نے 49 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
شاداب نے اپنے پہلے ہی اوور میں دونوں کو آؤٹ کرکے جنوبی افریقا سے میچ چھین لیا۔
جنوبی افریقا نے 9 اوورز میں 69 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش ہوگئی۔
بارش کے بعد جب میچ شروع ہوا تو جنوبی افریقا کو 24 گیندوں پر 59 رنز کا ہدف ملا۔ جسے جنوبی افریقا حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
اس سے پہلے جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے ہی اوور میں رضوان آؤٹ ہوگئے، انہوں نے صرف 4 رنز بنائے۔
ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے محمد حارث نے طوفانی انداز اختیار کیا، انہوں نے 11 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری، انہوں نے 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنائے۔
43 رنز پر شان مسعود بھی آؤٹ ہوگئے۔
محمد نواز اور افتخار احمد نے پاکستان کی بیٹنگ کو سہارا دینے کی ٹھانی، دونوں نے 52 رنز کی شراکت قائم کی اور اسکور کو 95 رنز پر لے گئے۔
95 رنز کے مجموعی اسکور پر نواز رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 28 رنز کی باری کھیلی۔
شاداب اور افتخار نے بہترین انداز میں انداز میں جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ کی۔
افتخار احمد نے 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
پاکستان نے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا کو 33 رنز سے ہرادیا۔








