لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کےشیر پورے پاکستان میں جاگ چکےہیں۔
حمزہ سے کہا کہ آج پورے پاکستان کو پیغام دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے بےبنیاد مقدمات کا سامنا کیا۔مشکل وقت میں سب نے نوازشریف کا ساتھ دیا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کاکہناتھاکہ نوازشریف نے عدلیہ کی تحریک میں کردار ادا کیا۔مریم نواز نے کہاکہ آج ہم سب بہت اہم معاملے پریہاں جمع ہوئے ہیں۔کل تحریک کاآغاز ہوگا
جونواز شریف نے 2017میں شروع کی تھی ۔نواز شریف کی کامیابی کاسہراکارکنوں کے سرجاتاہے ۔کارکنوں نے کئی سال ظلم کامقابلہ کیا۔ووٹ کوعزت دو تحریک کاکل آغاز ہونے جارہاہے ۔مریم نواز نے وزیراعظم پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوام کل تمہیں نکالنے کےلیے ضرور نکلے گی ۔
سیٹ بیلٹ پہنو، جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنےوالا ہے۔عمران خان روز کہتے ہیں میرے پاس سیاسی پتے ہیں۔عمرا ن خان کو استعفیٰ نہیں اب سیدھے گھر جانا ہوگا۔مریم نواز نے کہاکہ مشکل وقت میں ن لیگ سے کوئی بندہ نہیں گیا۔
عمرا ن خان سے تو سارے لوگ چلے گئے اور جارہے ہیں۔کیا یہ پارٹی سے ممبران نکالیں گے یا لوگ اسے نکالیں گے۔عمرا ن خان تو اب دھمکیاں دے رہےہیں۔
عمران خان ایک ایک دن کرکے وقت لے رہا ہے۔مریم نواز نے کہاکہ تمہاراپتہ کٹ چکا،تمہاراپتہ سیاست سے دستبرادی ہے۔جتنی تمہاری بے عزتی ہوچکی ہے صرف استعفیٰ سے بات نہیں بنتی تمہیں گھرجاناہوگا۔مریم نواز نے کہاکہ اپنے ہی لوگوں کواقتدار میں رہ کرشوکاز جارہے ہیں
کہ عمران خان کوکیوں چھوڑا۔کہیں بھی جاتی ہوں تولوگ کہتے ہیں خدا کے واسطے اس سے جان چھڑوائیں۔تمہارااقتدار عوام کی بدعاوں نے ختم کیاہے ۔
تم اتحادیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کوگناہ سمجھتے تھے آج دو 2ووٹوں والوں کے گھرجارہے ہو۔مریم نواز نے کہاکہ یہ ایک ایک دن کاوقت مانگ رہاہے ،حکومت کے باجود تمہیں لوگ چھوڑ کرچلے گئے توسن توتمہیں بچانے کوئی نہیں آئے گا۔یہ تکبرسے کہتاتھا
میں این آر اونہیں دوں گا۔تمہاراٹرمپ کارڈ ایک ہی ہے تم سیاست سے دستبردارہوجائو۔اپوزیشن میں ہونے کے باوجود نواز شریف کاایک بندہ بھی نہ ٹوٹا۔









