اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے پنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کودینے کی تجویز مستر کرنے سے حکومتی اتحادیوں اوراپوزیشن کے درمیان معاملات ڈیڈ لاک کاشکار ہوگئے۔
زرداری نے واضح کردیاکہ ق لیگ کووزارت اعلیٰ نہ ملی توپیپلزپارٹی عدم اعتماد سے پیچھے ہٹ جائے گی ،جمعہ کونجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف اورمریم نوا زکسی صورت پرویز الٰہی کوپنجاب کاوزیراعلی ٰ نہیں بناناچاہتے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری وزارت اعلیٰ ق لیگ کودینے کے حامی ہیں۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ حکومتی اتحادیوں اوراپوزیشن کے درمیان معاملات ڈیڈ لاک کاشکار ہوگئے ہیں ،اس کی بڑٰ وجہ نواز شریف کا پنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کودینے کی تجویز مستر دکرناہے
جبکہ آصف علی زرداری اس پرسخت ناراض ہیں اور وہ ن لیگ پرپہلے بھی واضح کرچکے تھے اتحادی بلاوجہ حکومت کوچھوڑ کرہمارے ساتھ نہیں آئیں گےانہیں ہمیں بہت کچھ دیناپڑے گا۔جبکہ نواز شریف کاموقف ہے کہ وزیراعظم کوہٹاکرپنجاب میں تبدیلی آسان ہوجائے گی۔









