سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات موجود ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔
میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
باچا خان:

باچا خان جو کہ بادشاہ خان یا فخر افغان کے نام سے بھی جانے جاتے تھے، ہندوستان میں چلنے والی آزادی کی تحریک میں صف اول کے رہنماؤں میں شامل تھے۔
عبدالغفار خان کا شمار ہند کے ان چند رہنماؤں میں ہوتا تھا، جو کہ انسانیت اور قوم کی فلاح و بھبود کے لیے کام کرتے تھے۔ باچا خان 1890 میں پیدا ہوئے تھے تاہم 1988 میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔
باچا خان کی قبر افغانستان کے شہر جلال آباد میں موجود ہے، جبکہ ان کی رحلت پشاور میں ہوئی تھی۔ جبکہ ان کی قبر جب کچی تھی تو عام ہی سی معلوم ہو رہی تھی تاہم ان کی قبر کو جب بنایا گیا تو کافی بڑی ہو گئی تھی، کیونکہ ٹائلز کا استعمال کیا گیا تھا، جبکہ اسے مزار کی شکل دی گئی تھی۔
فیلڈ مارشل سابق صدر ایوب خان:

پاکستان کے سابق صدر اور فیلد مارشل ایوب خان کا شمار ان چند حکمرانوں میں ہوتا تھا جو کہ متنازع تو تھے ہی تاہم عالمی طور پر اثر و رسوخ رکھتے تھے۔
لیکن ایوب خان اپنے دور حکومت میں بھی کافی دلچسپی حاصل کر چکے تھے، جبکہ ان کی فوج کے لیے خدمات کو بھی قابل قدر نگاہوں سے دیکھا جاتا تھا۔

ایوب خان 1974 میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 67 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے، تاہم ان کی قبر ہری پور میں موجود ریحانہ گاؤں میں ہے۔
ان کی قبر سفید رنگ کے ماربل سے بنی ہے، جبکہ ان کی مزار کے دروازے پر ایک تختی بھی آویزاں ہے، جس پر سابق صدر کی ایک تقریری موجود ہے، جس میں قوم کے لیے نصیحتوں بھرا پیغام موجود ہے۔ اس تقریر کو آخری پیغام کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔
لیاقت علی خان کی والدہ:
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم اور بانیان پاکستان میں سے ایک جو کہ قائد اعظم کے بھی نہایت قریبی تھے، لیاقت علی خان۔ پہلے وزیر اعظم کو راولپنڈی کے کمپنی باغ میں شہید کیا گیا تھا۔
لیاقت علی خان کی والدہ کی قبر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جنہیں دیکھ کر قوم میں شدید افسردگی پھیل گئی تھی، کیونکہ والدہ محترمہ کی قبر اس حد تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی کہ دھنس چکی تھی۔
صدام حسین:

عراق کے پانچویں صدر کے طور پر مقبولیت حاصل کرنے والے صدام حسین عالمی سیاست دانوں کی فہرست میں آنے لگ گئے تھے۔
عراق میں موجود الاجواہ مذہبی کمپاؤنڈ میں صدام حسین کی قبر موجود ہے، جہاں ان کے چاہنے والے آ کر عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
ملکہ الزبتھ:

ملکہ الزتبھ کا شمار بھی عالمی رہنماؤں میں ہوتا تھا، تاہم ان کی پُر اثر شخصیت نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
2022 میں اچانک انتقال کر جانے والی ملکہ الربتھ نے جہاں دنیا بھر کو حیران کیا وہیں ان کی قبر کو دیکھ کر بھی ہر کوئی افسردہ تھا۔ ان کی قبر پر سیاہ رنگ کا ٹائل موجود ہے، جبکہ آس پاس مذہبی چیزیں بھی رکھی گئی ہیں۔









