ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا جادو شائقین کرکٹ کے سر پر چڑھا ہوا ہے اور پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں دیکھنے کی امنگ ہر پاکستانی کے دل میں ہے۔
اسی خواہش کو لیے پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے ایک انوکھا اعلان کیا ہے۔
سحر شنواری نے ٹوئٹ کی کہ اگر زمبابوے کی ٹیم نے معجزاتی طور پر بھارت کو اگلے میچ میں شکست دے دی تو میں زمبابوین لڑکے سے شادی کرلوں گی ۔
I'll marry a Zimbabwean guy, if their team miraculously beats India in next match 🙂
— Sehar Shinwari (@SeharShinwari) November 3, 2022
یاد رہے پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی کا سفر اب بھی اگر مگر کی صورتحال پر قائم ہے، اگر زمبابوے نے بھارت کو اگلے میچ میں شکست دے دی، ساتھ ہی پاکستان بنگلادیش کو شکست دے تو پاکستان بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل تک پہنچ جائے گا۔
پاکستان بنگلادیش کے خلاف اور بھارت زمبابوے کے خلاف اپنا اگلا میچ 6 نومبر کو کھیلے گا۔









