بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی کے سینئرجیالے مانی پہلوان(حبیب الرحمان) انتقال کرگئے

لاہور(ممتاز نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی سے گزشتہ پانچ دہائیوں سے وابستہ جیالےمانی پہلوان(حبیب الرحمان) انتقال کرگئے ،ان کے انتقال پرپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ،شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری ،پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ودیگر قیادت نے گہرے رنج وغم کااظہار کیاہے،حبیب الرحمان ڈار المعروف مانی پہلوان لاہور کے وہ جیالے تھےجنہوں نے قاٸد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو صاحب سے سیاسی نسبت قاٸم ہونے کے بعد کبھی پاکستان پیپلز پارٹی اور پارٹی قیادت سے بے وفاٸ نہیں کی مانی پہلوان کا شمار لاھور کے ان جیالوں میں ہوتا ہے جنھوں نے لاھور میں پیپلز پارٹی کی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے پارٹی کی مرکزی صوباٸ اور مقامی قیادت کے شانہ بشانہ دن رات انتہاٸ جوش ولوے وفا داری اور جذباتی حد تک متحرک و فعال کردار ادا کیا مانی پہلوان کی سیاسی زندگی گلی محلے کے سیاسی کارکنان کے لیے مشعل راہ کی مانند ہےمانی پہلوان گذشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھے اور اسپتال میں زیرعلاج رہے اس دوران وسطی پنجاب کی موجودہ و سابقہ قیادت مانی پہلوان کی عیادت کے لیے اسپتال بھی جاتی رہی راقم کی بھی مانی پہلوان سے ایک دو ملاقاتیں پیپلز پارٹی کے صوباٸ دفتر لاھور میں رہی ہیں وہ ایک زندہ دل باہمت اور حوصلہ مند انسان تھے اللہ کریم مانی پہلوان مرحوم کی مغفرت فرما کر انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ، اور پسماندگان کو صبر عطا کرے آمین۔