اسلام آباد (ممتازنیوز) جماعت الصفہ کی چیئرپرسن اور سابق ایم این اےعائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعہ کے ذمہ دارچیئرمین پی ٹی آئی خود ہیں، پی ٹی آئی کے احتجاج دھرنوں میں بےحیائی اور فحاشی پھیلائی جارہی ہے، سیلاب ذدگان کی امداد کے دوران فوج کے جوانوں کی شہادت پر پی ٹی آئی نے ان کا مذاق اڑایا ،لہذا ڈی جی آئی ایس پی آر کو ہمدردی اور افسوس کا اظہار نہیں کرنا چاہیے تھا، اس وقت ملک شام اور لبنان کی صورتحال کی طرف جارہا ہے ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے، عمران خان کوشش کررہا ہے لاشوں کو ذریعہ سیاست کرے، ان کا مقصد عوام، فوج اور پولیس کو اآپس میں لڑ انا ہے،پی ٹی آئی والوں نے اگر اسلام آباد آکر گملا بھی توڑا توانکے ساتھ اچھا نہیں ہوگا ۔
ر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور راناثنااللہ پر حیران ہوں اس حادثے کا ذمہ دار چیئرمین تحریک انصاف خود ہے نوجوانوں کو بے جیائی کی طرف لے کر جارہے ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر اور رنا ثنااللہ اور دوسرے لیڈروں کو کہنا چاہتی ہوں کہ اب وہ لنگڑا بن کر آپکے خلاف لوگوں کو بھڑکائے گا ، پاکستان کے مذہبی ذہن والے لوگ کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے احتجاج دھرنوں میں بےحیائی اور فحاشی پھیلائی جارہی ہے کل جس نے حملہ کیا اسکا بیان بھی یہی ہے، پی ٹی آئی کے دھرنے میں رمضان کے مہینے میں بھی ڈانس ہورہا تھا، اس حادثے کا ذمہ دار چیئرمین تحریک انصاف خود ہے، نوجوانوں کو بے جیائی کی طرف لے کر جایا جا رہاہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کو ہمدردی اور افسوس کا اظہار نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ فوج نے سیلاب کے دنوں میں لوگوں کی مدد کی اور اپنی جان گنوائی جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین نے انکا مذاق اڑایا، عمران خان اپنی فوج کے سا تھ منظم پراپیگنڈا کررہے ہیں، کوئی شخص اپنے ملک اپنی فوج کے خلاف بات نہیں کرتا، اگر فوج نہ ہو تو پھر ایران اور شام جیسا حال ہوتا ہے، عمران خان مسلسل اپنی فوج کے خلاف باتیں کررہے ہیں اور لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں، سندھ کو چھوڑ کرپورے ملک میں انکی حکومت ہیں مگر عوام کیلئے انکی پرفامنس زیرو ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے داڑی کی سنت کا بھی مذاق اڑایا ہے اور خود کو پیغمبر کہا ہے، پاکستان کی عوام سے کہتی ہوں کہ اپنے خاندان کا سوچیں اپنی زندگی کو محفوظ بنائیں اور اس خونی اور قاتل لانگ مارچ سے دور رہیں، عمران خان کا کوئی ویژن نہیں اسکا ویژن صرف توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچ کر اپنی جیبیں بھرنا ہے، ملک ریاض سے ہیروں کی انگوٹھی کی ڈیمانڈ کررہا ہے، فرح گوگی کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتا رہاہے، اسکے وزیر مشیر جب کرپشن کرتے تھے تو انکے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے انکو اچھی اچھی وزارتیں دیتا رہا ، چیئرمین نیب کو اس نے بلیک میل کیا اور کہا کہ کے پی کے کے سارے کیس ختم کرو اس نے اپنے دور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر ٹیکس لگایا اور جب انہوں نے احتجاج کیا تو ان پر ڈنڈے برسائے گئے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کررہا ہے کہ ایک اور موقع دیا جائے جبکہ لوگوں کے سامنے اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگا سکے، اس کے دور میں پیکا کا قانون لایا گیا صحافیوں کو گولیاں ماری گئی اور نوکریوں سے نکالا گیا، بھارت اس میں عمران خان کو ہیرو کہہ چکا ہے شہباز شریف اس وقت ملک کو سبنھالنے کی کوشش کررہا ہے،فیصل آباد میں لیڈروں کے کہنے پر کارکنوں نے پولیس اور رینجرز پر پتھراو کیاعمران خان کا مقصد ہے کہ عوام فوج اور پولیس کے ساتھ لڑ پڑیں پی ٹی آئی والوں نے اگر اسلام آباد آکر گملا بھی توڑا تو آپ کے ساتھ اچھا نہیں ہوگا پاکستان کے طلبا ملک دشمن مارچ کا سامنا کریں گے،اسکو آنے دیں پاکستان کی عوام ڈنڈوں اورغلیوں کے ساتھ راولپنڈی اور اسلام آباد میں آپکا انتظار کررہی ہیں ۔









