facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سزائے موت کا قیدی رہائی کی خبر سن کر خوشی سے چل بسا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں سزائے موت کا قیدی رہائی کی خبر سن کر خوشی سے چل بسا، وہ 18 سال سے سزا کاٹ رہا تھا۔

بندر عباس کا 55 سالہ اکبر 18 سال سے پھانسی گھاٹ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہا۔ رہائی ملنے کی خوشی برداشت نہ کرسکا اور دل کا دورہ پڑنے پر چل بسا۔

اکبر نے عدالت میں رحم کی اپیل دائر کر رکھی تھی۔ بار بار مسترد کرنے کے بعد مقتول کے لواحقین نے بالآخر منظور کرلی جس پر عدالت نے اسے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

عالمی خبر رسان ایجنسی کے مطابق مسلسل 18 سال سے غیر یقینی صورت حال کے شکار قیدی کو جب رہائی کی خوشخبری ملی تو اسے اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا اور فرط جذبات سے زار و قطار رونے لگا۔

اسی دوران قیدی کے سینے میں شدید تکلیف ہوئی اور اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔