لاہور(ممتاز نیوز)سابق نگران وزیراعظم میربلخ شیر مزاری طویل علالت کے بعد 94برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق میر بلخ شیر مزاری لاہور میں زیر علاج تھے ۔
واضح رہے کہ 1993میں اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کو صدر غلام اسحاق خان کی طرف سے برطرف کئے جانے کے بعد میر بلخ شیر مزاری نگران وزیراعظم مقرر ہوئے تھے ۔
سابق نگران وزیراعظم میربلخ شیر مزاری انتقال کر گئے







