اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اوروفاقی وزیر اسد عمر نے پریڈ گراؤنڈ کا دورہ کرکے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی جلسہ ہوگا۔ یہ گراؤنڈ ہمارے حوالے کردیا گیا پاکستانی قوم نے اتنا بڑا جلسہ پہلے نہیں دیکھا ہوگا ہر کوئی اسلام آباد آنے کے لیے ہرجوش ہے جلسے میں شرکت کے لئے لوگ باہرسے بھی آرہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ نیا پاکستان پریڈ گرائونڈ میں دکھائی دے گا، 27 تاریخ کو جلسے میں عوام کا فیصلہ نظر آئے گا کشمیر، گلگت بلتستان سمیت سارے صوبوں سے قافلے پہنچیں گے۔ اسلام آباد کی تین سیٹیں پی ٹی آئی کی ہیں ۔ انشاءاللہ پوری دنیا جلسہ دیکھے گی کرسیاں چند ہزار ہوں گی لیکن لوگ لاکھوں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کل ق لیگ سے لاہور میں میٹنگ ہے۔ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی کل شام ملاقات ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے نمبر آج بھی پوری نہیں ہیں۔
نیا پاکستان پریڈ گراونڈ میں دکھائی دے گا، اسد عمر








