نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ پی ٹی آئی نے میرے خلاف مذہب کارڈ استعمال کیا تھا، عمران خان نے جس مذہبی جنونیت کو ابھاراآج اس ہی کا شکار ہو گئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان کیساتھ پیش آنیوالے واقعہ کی مذمت کی،سیاست میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی،جمہوریت ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا نام ہے ۔
انہوں نے کہاکہ آج سے 4 سال پہلے ایک نوجوان نے بھی مجھ پر حملہ کیاتھا، عمران خان نے اپنے مخالفین کے خلاف بدترین زبان استعمال کی،وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان بتائیں وہ کس کے خلاف جہاد کر رہے ہیں ،آپ اس قوم کا اعتماد چھین رہے ہیں ، ہمارے راستے میں رکاوٹ آپ کی وجہ ہے ۔









