بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی ٹیم سے پرفارمنس کیسے لی جاسکتی ہے ؟ ہرشا کی دلچسپ گفتگو

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کم بیک پر گفتگو کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہرشا بھوگلے کی ایک شو میں گفتگو کی ویڈیو  وائرل ہورہی ہے۔

جنوبی افریقا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ہرشا بھوگلے  نے کہا کہ ’  میرا نظریہ یہ ہے کہ آپ جب پاکستان کو کسی بھی ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم کہیں گے تو وہ ہارجائے گی لیکن جب بھی آپ انہیں کہیں گے یہ جلد آؤٹ ہونے والی ٹیم ہے ان کے پاس کوئی چانس نہیں وہ کم بیک کرکے دکھاتی ہے اور بتاتی ہے کہ کرکٹ یہ ہے اور یہ اب سے نہیں کئی عرصے سے پاکستان ٹیم کی یہی صورتحال ہے‘۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ  کی ناقابل  شکست ٹیم جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست دی تھی۔