سڈنی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا یہ میچ انگلینڈ کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اگر انگلش ٹیم یہ جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
گروپ ون کا پوائنٹس ٹیبل دیکھا جائے تو اس میں نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، جب کہ آسٹریلیا کے بھی 7 پوائنٹس ہیں، انگلینڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
سری لنکا کو آج کا میچ جیتنے یا ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ پوائنٹس ٹیبل میں سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔









