بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’پاکستان ریلوے کی 5 بڑی ٹرینوں کی نجکاری ختم کرنے کا فیصلہ‘

اسلام آباد: وزارت ریلوے نے کہا ہے کہ عوامی شکایات پر ٹرینوں کو مستقل کرنے کے فیصلے پر منظوری لی جائے گی

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے پیرکے روز ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پاکستان ریلوے کی 5 بڑی ٹرینوں کی نجکاری کو ختم کرنے کا فیصلہ لیا جائے گا۔

وزارت ریلوےذرائع کے مطابق سرسید ایکسپریس اور فرید ایکسپریس سمیت مہران، تھل اور مہر ایکسپریس کی نجکاری کو ختم کرنے کی منظوری لی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی عوام کی شکایات کے پیش نظر کیا جارہا ہے  جس میں ٹرینوں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرنے کی منظوری لی جائے گی۔