بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے زخموں کی جانچ کےلئے میڈیکل بورڈ بنایا جائے ،شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ ایک بار کہاگیا کہ عمران خان کو ایک گولی لگی ،اگلے دن 4ہوگئیں،میراذاتی مطالبہ ہے عمران خان کے زخموں کی جانچ کےلئے میڈیکل بورڈ بنایا جائے ،اگر یہ واقعہ سندھ میں ہوتا توعمران خان سینٹرل جیل میں ہوتے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ پاکستان کو انتشار کی جانب لے جایا جارہاہے،عمران خان پر حملے کے بعد فساد برپا ہوا،پیپلزپارٹی قیادت نے عمران خان پر حملے کی مذمت کی ،واقعے کے بعد جو باتیں سامنے آئی ہیں اس نے شکوک کو جنم دیا ،ارشدشریف قتل کو بھی پی ٹی آئی نے کیش کرنے کی کوشش کی ،وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ لانگ مارچ کا وہ ردعمل نہیں آرہاتھا جس پر عمران خا ن سیاست کرتے ،گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے احتجاج میں کم لوگ نکلے ،احتجاج کو پر تشدد بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔