بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

“ٹی وی سکرین پر رنویر اور میری جوڑی اچھی لگے گی”، جھانوی کپور

ممبئی: بالی ووڈ کی نوجوان خوبرو اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ” ان کے خیال میں ٹی وی اسکرین پر رنویر سنگھ کے ساتھ ان کی جوڑی اچھی لگے گی”۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ جھانوی کپور کے حالیہ انٹرویو میں ان سے  سوال کیا گیا تھا کہ” کسی ایسے اداکار کا نام بتائیں جس کے ساتھ انہوں نے اب تک کام نہ کیا ہو لیکن اس کے ساتھ وہ اسکرین پر اچھی لگیں گی؟”پلک جھپکتے میں جھانوی کا جواب تھا “رنویر سنگھ”، انہوں نے کہا کہ” مجھے لگتا ہے رنویر کی اور میری جوڑی اچھی رہے گی”۔اس سے پہلے اداکارہ  جھانوی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ “ڈانس ریہرسل کرتے ہوئے زخمی ہوئی تو رنویر سنگھ سے بات ہوئی تھی”۔جھانوی کا کہنا تھا کہ” رنویر کو میرے زخمی ہونے پر بہت افسوس تھا لیکن میں نے انہیں بتایا کہ جب بھی ایسا کچھ ہوتا ہے مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ کام کر رہی ہوں”۔اداکارہ نے بتا یا کہ “رنویر سنگھ نے کہا لیکن مجھے ایسا بالکل نہیں لگتا، یہ غلط ہے کہ آپ ڈانس کرتے ہوئے زخمی ہوجائیں، آپ کو سیٹ کی وائرنگ ٹھیک کروانے کی ضرورت ہے”۔