بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خبردار! فیس بک میسنجر پر اس میسج کو نہ کھولیں

دنیا کی معروف سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک کے میسنجر استعمال کرنے والے صارفین کو ایسے پیغامات سے خبردار کیا جا رہا ہے جو
. ‘look what I found’ کے الفاظ سے شروع ہوتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آن لائن اسکیمرز( دھوکے باز) آج کل کافی متحرک ہوگئے ہیں جو صارفین کو ایسے میسجز بھیجتے ہیں تاکہ ان سے ذاتی معلومات لے کر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جاسکے۔
رپورٹس کے مطابق ان فرادکا نشانہ خاص طور پر وہ صارفین بنتے ہیں جن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پہلے ہیک ہو چکے ہیں۔
سائبر سکیورٹی کے ماہر لیسلی سیکوس کا کہنا ہے کہ بظاہر فیس بک پر آپ کے دوست کی طرف سے آنے والے میسج کے مقابلے میں کسی اجنبی کے بھیجے گئے میسج پر آپ کے کلک کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکے باز look what I found کے میسج کے ساتھ ایموجیز بھیجتے ہیں جس پرکلک کرتے ہی صارفین ایک ویب پیج چلے جاتے ہیں جہاں ان سے لاگ ان کی معلومات پوچھی جاتی ہے۔
صارف کی جانب سے تفصیلات درج کرنے سے اسکیمرز حساس معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں یا صارف کی ڈیوائس میں میلویئر انسٹال کر سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ طریقہ پرانا ہے لیکن اب یہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے اور صارفین کو اس حوالے سے ہوشیار رہنا چاہیے۔