بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مانسہرہ جلسہ، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو طلب کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک اور نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انتباہ کے باوجود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی۔ڈی ایم او نے وزیر اعظم عمران خان کو 28 مارچ کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسمائیل، وزیر اعلیٰ خبیر پختون خوا محمود خان اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ سینیٹر فیصل جاوید، وزیر ریلوے اعظم سواتی، احمد حسین شاہ، بابر سلیم خان، صالح محمد خان اور مومنہ باسط کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق تمام ارکان کو وضاحت کے لیے 28 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔اس سے قبل دیر میں جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان سمیت وفاقی وزرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گورنر، وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزراء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 مارچ کو طلب کیا تھا۔