لاہور(ممتازنیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنماپرویز رشید نے کہاہے کہ شوکت خانم ہسپتال سرکار کی دی زمین اور عوام کے دیئے گئے چندوں سے تعمیر ہوا اور صدقے و زکوۃ سے اخراجات پورے کرتا ہے۔اپنےایک ٹویٹ میں پرویزرشید نے کہاکہ عمران خان اُس ہسپتال کو ذاتی جاگیر بھی سمجھتا ہے اور اپنی سیاست کے لئے بھی استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پست ذہنیت کی کوئی دوسری ایسی مثال پاکستانی سیاست میں دستیاب نہیں ہے ۔
عمران خان شوکت خانم کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کر رہا ہے ،پرویزرشید








