بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینیٹر مشتاق احمد نے فلم “جوائے لینڈ” کی نمائش پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے فلم  “جوائے لینڈ” کو پاکستانی معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کی نمائش روکنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے فلم  “جوائے لینڈ” کی نمائش روکنے کا مطالبہ ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ حال ہی میں فلم کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا ہے۔ سینیٹر  مشتاق احمد نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ “فلم میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے اور ایسی فلموں کے ذریعے پاکستان کے معاشرتی اقدار پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے”۔انہوں نے بتایا کہ “میں نے پہلے وزارت اطلاعات و نشریات سے تحریری طور پر فلم کی نمائش کے حوالے سے معلومات حاصل کی اور مجھے بتایا گیا ہے کہ فلم کو پاکستان بھر میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے”۔سینیٹر مشتاق احمد خان کے مطابق انہیں بتایا گیا کہ” فلم سینسر بورڈ کو “جوائے لینڈ”میں کوئی متنازع بات نہیں نظر آئی”۔