بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوکرینی سیاستدان کی بیوی ملک سے اربوں روپے لیکر فرار ہوتے ہوئے پکڑی گئی

کیف (نیوز ڈیسک)سابق یوکرینی سیاست دان کی اہلیہ مجموعی طور پر 28 ملین ڈالرز ( یعنی 5 ارب سے زائد پاکستانی روپے) سے بھرے مختلف بیگز لیکر کر ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں پکڑی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے سابق سیاست دان اور بزنس مین آئیگور کووسکی کی اہلیہ مبینہ طور پر روس کی جانب سے جاری جنگ کے دوران ملک سے فرار ہوتے ہوئے 5 ارب روپے سے زائد کی نقد رقم لے کر جارہی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق بیگز سے ملنے والی رقم امریکی ڈالرز اور یوروز میں تھی۔حکام کے مطابق یوکرینی سیاستدان کی اہلیہ کو پڑوسی ملک ہنگری کے بارڈر سے گرفتار کیا گیا۔ پیسوں سے بھرے سوٹ کیسز کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں جسے دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق یوکرینی سیاستدان نے کہا کہ ان کی بیوی بچے کی پیدائش کیلئے ملک سے باہر جارہی تھی

تاہم ان کی جانب سے رقم ساتھ لے جانے کی تردید کی گئی۔آئیگور کووسکی نے کہا کہ میرا تمام پیسا یوکرین کے بینکوں میں موجود ہے۔واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے ملک حالتِ جنگ میں ہے، لاکھوں افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔