بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روہت، کوہلی اور ڈریوڈ نے فاسٹ بولرز کے آرام کیلئے اپنی بزنس کلاس سیٹیں چھوڑ دیں

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، سابق کپتان ویرات کوہلی اور کوچ راہول ڈریوڈ نے فاسٹ بولرز کے لیے جہاز کی بزنس کلاس کی سیٹیں چھوڑ دیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم میلبرن میں زمبابوے کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد سیمی فائنل کے لیے ایڈیلیڈ روانہ ہوئی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تاہم میلبرن سے ایڈیلیڈ جانے کے لیے روہت شرما، ویرات کوہلی اور راہول ڈریوڈ کو جہاز کی بزنس کلاس کی سیٹیں دی گئیں جو انہوں نے فاسٹ بولرز محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، بھونیوشور کمار اور ہاردک پانڈیا کو دے دیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ٹیم کے اسٹاف ممبر نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ‘راہول، روہت اور ویرات نے یہ فیصلہ فاسٹ بولرز کے آرام کے لیے کیا کیونکہ گراؤنڈ میں سب سے زیادہ بھاگ دوڑ  فاسٹ بولرز کو کرنا ہوتی ہے’۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اسٹاف ممبر کے مطابق ‘فاسٹ بولرز کو سیٹیں اسی لیے دیں تاکہ وہ سیمی فائنل سے قبل اچھی طرح آرام کرلیں، ان کا سفر اچھا گزرے اور انہیں ٹانگیں پھیلانے کی جگہ بھی ملے جس سے انہیں سکون حاصل ہو ‘۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے معیار کے مطابق ہر ٹیم کے لیے سفر کے دوران چار بزنس کلاس کی سیٹیں مختص کی جاتی ہیں جو عامر طور پر کپتان، نائب کپتان، کوچ اور ٹیم کے منیجر کے لیے ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل جمعرات کو کھیلے گا۔