بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیمی فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی آرام کو ترجیح ، کپتان بابر اعظم کی اکیلے گھنٹوں پریکٹس

سڈنی:  ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج آرام کیا ہے لیکن کپتان بابر اعظم نے اکیلے گھنٹوں  پریکٹس کی ، ان  کے ساتھ مینٹور پاکستان کرکٹ ٹیم میتھیو ہیڈن بھی  موجود رہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل سے قبل آج  قومی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی ہے،  البتہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  اکیلے گھنٹوں  بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے، بابراعظم نے الگ سے ڈیڑھ گھنٹے پریکٹس کی جس دوران  مینٹور میتھیو ہیڈن بھی موجود تھ،  پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل سے قبل گراؤنڈ میں کوئی کرکٹ سیشن نہیں کیا۔