سڈنی (سپورٹس ڈیسک) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی پاکستان کو ورلڈ کپ جتوا سکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی ابھی 100 فیصد کھیل میں واپسی نہیں ہوئی لیکن گزشتہ میچ میں ان کی بنگلہ دیش کے خلاف کارکردگی بہترین تھی ، واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف شاہین شاہ آفریدی نے 22 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی ۔
رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایس سی جی میں ان فارم نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلہ ہے ، اس میچ میں آفریدی کلیدی کھلاڑی ہیں کیونکہ وہ خوبصورتی کے ساتھ فام میں واپس آ رہے ہیں ، سابق آسٹریلوی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کبھی بھی شاہین شاہ آفریدی کی صلاحیت پر کسی بھی قسم کا کوئی شک نہیں رہا اور یہ بات آپ لوگ بھی جانتے ہیں کہ جب وہ میدان میں ہوتا ہے تو وہ کیا کر سکتاہے اور اگر شاہین 100 فیصد واپس فام میں نہیں آیا تو وہ 90 فیصد پر بھی کیسا کھیل پیش کر رہا ہے اور اس کھیل سے میچ میں کیسا اثر پڑ رہا ہے ۔









