بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولیس کی مدعیت میں مقدمے کا اندراج ، عمران خان نے وکلاء ٹیم کا اجلاس طلب کرلیا

لاہور: وزیرآباد میں فائرنگ واقعے کی پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر کے اندراج پر عمران خان نے 2 بجے وکلاء کی ٹیم کا اجلاس طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف آئی آر کیخلاف آئندہ کے لائحہ عمل بارے قانونی آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا،وکلاء پنجاب پولیس کے غیرقانونی اقدامات کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ دیں گے ،عمران خان پارٹی کی سینئر قیادت سے بھی معاملے پر مشاورت کریں گے ۔

ذرائع پی ٹی آئی کاکہناہے کہ مشاورت کے بعد معاملے پر پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔