اسلام آباد: جنوبی افریقا کے سابق جارحانہ بیٹر اے بی ڈیویلیئرز نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اے بی ڈیویلیئرز نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پر ایک پول شیئر کیا جس کے تحت انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی رائے لی کہ آیا پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل ہوگا یا نہیں؟
Fantasy final indeed! So far 70% have voted Yes, but I’m sure NZ and ENG will have something to say about that. Both teams have amazing line-ups and are in good form. Gonna be two epic semi final clashes. My vote goes for an Ind/Pak final too, would be a mouth watering encounter
— AB de Villiers (@ABdeVilliers17) November 7, 2022
70 فیصد سے زائد مداحوں نے پاکستان اور بھارت کا فائنل ہونے کے حق میں ووٹ دیا، جس پر جنوبی افریقی کرکٹر نے ایک اور ٹوئٹ کی۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ ‘بے شک پول کا یہ نتیجہ تصوراتی ہے، 70 فیصد سے زیادہ لوگوں کو لگتا ہے پاک بھارت فائنل ہوگا لیکن اس حوالے سے یقیناً نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی کچھ کہنا چاہیں گی’۔
انہوں نے کہا ‘دونوں ٹیمیں اس وقت مضبوط اور بہترین پوزیشن میں ہیں، ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنلز شاندار ہونے والے ہیں’۔
ڈیویلیئرز نے مزید لکھا ‘میرا بھی یہ ہی خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوگا، یہ مقابلہ منہ میں پانی لانے والا (شاندار) ہوگا’۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل بدھ کو سڈنی، جب کہ بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل جمعرات کو ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔
سیمی فائنلز کی فاتح ٹیمیں اتوار 13 نومبر کو آپس میں ٹکرائیں گی۔









