بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولیس نے عمران خان کے کیس کو برباد کر دیا، اعتزاز احسن کادرج ایف آئی آر پر ردعمل

اسلام آباد: سینئر سیاست دان اور بیرسٹر اعتزاز احسن کا   عمران خان پر  حملے کی ایف آئی آر پر مؤقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ “پولیس نے عمران خان کے کیس کو برباد کر دیا ہے”۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کی کوئی حیثیت نہیں، یہ ایف آئی آر سرے سے ہے ہی نہیں، پولیس کا کام تھا کہ مدعی کے نام اور کلام سے تھانہ وزیرآباد میں ایف آئی آر درج کرتے، جس کے بعد وزیرآباد کے ڈاکٹرز کے ساتھ اس ایف آئی آر کو لے کر شوکت خانم جاتے، وہاں عمران خان کی میڈیکل کنڈیشن دیکھی جاتی، اور اس حملے میں جاں بحق ہونے والے شخص کا پوسٹ مارٹم کیا جاتا ، لیکن معظم کو بغیر پوسٹ مارٹم کے دفنانا پولیس کی سب سے بڑی غلطی ہے، انہوں نے خود یہ کیس برباد کر دیا ہے، اس آیف آئی آر کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔