اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنیوالی ٹیم کینیا سے وطن پہنچ گئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 2 ارکان پر مشتمل ٹیم دوہفتے پہلے نیروبی گئی تھی ،ٹیم ڈی آئی جی اطہر وحید اور آئی بی افسر عمر شاہد حامد پر مشتمل ہے ،ٹیم کینیا میں تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی ۔









