ممبئی: بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ریشبھ پنٹ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا سے متعلق شائقین کا طنز سن کر بھڑک اٹھے۔
سوشل میڈیا پر ریشبھ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ریشبھ کو کھلاڑیوں کے لیے سامان لے جاتے ہوئے باؤنڈری کے پاس سے گزرتے دیکھاجاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک شائقین ریشبھ کو آواز لگا کر کہتے ہیں کہ ’اروشی بلارہی ہے‘ جس پر ریشبھ پیچھے مڑ کر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
ریشبھ کا کہنا تھا کہ ’جاکر لے لو پھر‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ریشبھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ریشبھ پنٹ کو دیکھ کر شائقین کی جانب سے نعرے لگائے گئے۔
2018 میں بھارتی اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ریشبھ کی ڈیٹنگ کی خبریں وائرل ہوئی تھیں تاہم جلد ہی دونوں نے راستے جدا کر لیے تھے۔
بعدازاں اروشی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا انہوں نے ریشبھ پنٹ کو ہوٹل میں 10 گھنٹے انتظار کروایا تھا جس پر بھارتی کرکٹر نے ردعمل دیتے ہوئے اسے جھوٹ اور بکواس قرار دیا تھا۔









