بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مصطفٰی نواز کھوکھرکا بطور سینیٹر استعفیٰ دینےکا اعلان

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفٰی نواز کھوکھر نے بطور سینیٹر استعفیٰ دینےکا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں مصطفیٰ  نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کو کل اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ آج پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت میرے سیاسی مؤقف سے خوش نہیں تھی اور سینیٹ کی نشست سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے، اس لیے میں بخوشی سینیٹ سے استعفیٰ دینے پر راضی ہوگیا۔